سڈنی: آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز صوبہ کی پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ ایک عوامی مقام پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ لیک میکویری شہر کے مضافاتی گیٹس ہیڈ میںکیسیاکریسینٹ میںمقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح تقریباً4:20بجے فائرنگ ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروس کے اہلکار موقع پر پہنچے ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مرد (42) اور خاتون (32) کو گولی ماری گئی۔ دونوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے ۔ اس کے علاوہ، اتھارٹی نے مقامی لوگوں سے فائرنگ سے متعلق کوئی بھی معلومات یا ویڈیو فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست کی۔
نیپال کے وزیر اعظم چین کے دورے پر
بیجنگ: اسٹیٹ کونسل کے سربراہ لی کیانگ کی دعوت پر نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ 23 سے 30 ستمبر تک چین کے سرکاری دورے پر ہوں گے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے کہا کہ اس دورے کے دوران مسٹر پرچنڈ ہانگزو میں 19ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔
