کینبرا: آسٹریلیا میں اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے قبائلی باشندوں نے کینبرا میں پارلیمان کی پرانی عمارت کو آگ لگا دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق قبائلی باشندے کئی روز سے مظاہرہ کر رہے ہیں اور آسٹریلوی حکومت سے قبائلیوں کو حقوق دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کینبرا میں موجود آسٹریلوی پارلیمان کی پرانی عمارت کے باہر مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی تھی،جس پر مشتعل مظاہرین نے پارلیمان کے مرکزی دروازے کو آگ لگا دی۔