وکٹوریہ اور نیو ساؤتھ ویلس میں طوفانی ہوائیں، آگ میں شدت
براگیٹ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مشرقی آسٹریلیا میں ہفتہ کو دو گھنے جنگلات کی خوفناک آگ ایک دوسرے میں ضم ہوتے ہوئے قیامت خیز شعلے کی شکل اختیار کرلی، جہاں ایک شخص رات بھر کے ستم رساں حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے تنہا اپنا گھر بچانے کی کوششوں میں مصروف رہا لیکن صبح ہوتے ہوئے وہ بھی شعلوں کی لپیٹ میں زخمی ہونے کے بعد فوت ہوگیا۔ اس دوران یہ ملک آتشزدگی کے ایک جیسے تباہ کن بحران سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس (جنگلاتی آگ) کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ رات بھر کی تیز و تند ہواؤں کے سبب پھیلنے والی جنگلات آگ پر قابو پانے کیلئے آتش فرو عملہ پوری ہمت و جرأت کے ساتھ نبردآزما ہے تو دوسری طرف حکام اس مہیب آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے دو کثیر آبادی والی ریاستوں نیوساؤتھ ویلس اور وکٹوریہ میں رات بھر گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات نے پیش قدمی کی ہے کہ آئندہ ہفتہ سے حالات قدرے بہتر ہوں گے۔