آسٹریلیا میں نئے کورونا کیسوں کے بعد سخت لاک ڈاؤن

   

Ferty9 Clinic

ملبورن : آسٹریلیا کے وکٹوریہ کوئنس لینڈاور نیو ساؤتھ ویلز جیسی ریاستوں نے کوویڈ۔19 کے نئے کیسیس منظرعام آنے کے بعد فوری طور پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ سمجھا جاتا ہیکہ آن لائن فوڈ سربراہ کرنے والی کمپنیوں کے ملازمین کی طرف سے کورونا وائرس پھر سے لوگوں کو اپنی زد میں لے رہا ہے۔ تاہم حتمی دعوؤں کی تصدیق ہوناباقی ہے۔

بریگزٹ : تین امور تنازعہ کا شکار
برسلز: یورپی یونین کے مذاکرات کار نے برسلز میں غیر ملکی سفیروں کو بتایا ہیکہ بلاک اور برطانیہ زیادہ تر معاملات کے بہت قریب ہیں۔ تاہم 3اہم معاملات پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی معاہدے کیلئے وقت ختم ہوتا جا رہا ہے تاہم ماہی گیری کے حقوق، منصفانہ مسابقت کی ضمانت اور مستقبل کے تنازعات کو حل کرنے کا لائحہ عمل اب بھی زیر بحث ہیں۔