سڈنی: آسٹریلوی پولیس نے پراسرار کْھمبیاں کھانے سے تین افراد کی ہلاکت کے بعد ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 49 سالہ ایرین پیٹرسن کی گرفتاری مشرومز کے اس پرسرار معاملے کا نیا موڑ ہے جس نے پورے ملک کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے اور میلبورن سے 110 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے لیونگاتھا میں پیش آنے والا واقعہ کچھ مزید کھل کر سامنے آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایرین پیٹروسن کو صبح کے وقت مشروم سینٹر سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے گھر کی تلاش سراغ رساں کتوں کی مدد سے کی جا رہی ہے، یہ کتے یو ایس بی اور دیگر الیکٹرانک اشیا کو سونگھ کر کھوج لگانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔تحقیقات کرنے والے سکواڈ کا کہنا ہے کہ ’تلاشی کا کام مکمل ہونے کے بعد خاتون سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی۔‘