آسٹریلیا میں کور ونا کے بڑھتے کیسیس کی وجہ میٹ پروسیسنگ یونٹ

   

سڈنی 4مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا میں عالمی وبا کورونا وائرس ‘ کووڈ -19’ کے کیسز میں اضافہ کا سبب وکٹوریہ صوبہ میں ایک گوشت پراسیسنگ پلانٹ کو مانا جا رہا ہے ۔ حکام نے پیر کے روز یہ انکشاف کیا ہے ۔وکٹوریہ کے پریمیئر ڈینیل اینڈریوز نے صحافیو ں سے کہا کہ کورونا کے 22 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ ان میں 19 متاثرہ افراد میٹ پراسیسنگ پلانٹ کے ملازمین ہیں ۔ اس سے قبل اس پلانٹ سے 15 معاملے سامنے آئے تھے بہت سے لوگوں میں اس وائرس کا انفیکشن نہ کے برابر دکھائی دیا، پلانٹ میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔ وکٹوریہ صوبے میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اتوار کو یہاں 13 ہزار افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ۔