آسٹریلیا میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری

   

سڈنی : دسمبر میں جب دنیا کے مختلف خطے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں، مغربی آسٹریلیا اور کوئینز لینڈ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی ریاستوں کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔پرتھ میں پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی علاقے موسلا دھار بارش کی زد میں ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے کچھ علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔