سڈنی : آسٹریلیا میں حملہ کر کے 14کنگارؤوں کو ہلاک کرنے والے دو لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 17 سال کے دو لڑکوں کو گرفتار کیا گیا جس کے بعدان پر منگل کو کنگارؤوں پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کرنے کے الزامات لگائے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی صبح آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے قریب بیٹمنز بے نامی علاقے میں مقامی افراد نے ایسڑن گرے کنگارؤوں کو مردہ حالت میں پایا۔ ان میں دو چھوٹے کنگارو بھی شامل تھے۔وائرز نامی جانوروں کو بچانے والی تنظیم نے فیس بک پر کہا ہے کہ یہ المناک اور بے حس حرکت ہے جس نے جائے وقوعہ پر جانے والے ہماری مڈ ساؤتھ کوسٹ برانچ کے سرشار رضاکار اور مقامی افراد پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان جانوروں کی لاشوں کو اس علاقے کی دو مختلف جگہوں پر پایا۔ایک شخص کو ایک چھوٹی مادہ کنگارو زندہ حالت میں ملی جسے رضاکاروں نے ’ہوپ‘ کا نام دیا۔