آسٹریلیا میں 3 دن میں 6 ماہ کے برابر بارش، 4 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کینبرا۔ 24 مئی (یو این آئی) مشرقی آسٹریلیا میں 3 دن میں 6 ماہ کے برابر بارش نے تباہی مچا دی، ریکارڈ توڑ سیلاب سے 4 افراد ہلاک، لوگوں کے گھر کیچڑ سے بھرگئے ، متعدد سڑکیں بہہ گئیں، 50 ہزار افراد بے یار و مددگار امداد کے منتظر ہیں۔میڈیا میں شائع فرانسیسی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے وسیع سیلابی پانی سے 4 نعشیں نکالی گئی ہیں، یہ زرخیز علاقہ دریاؤں اور وادیوں پر مشتمل ہے ، جو سڈنی سے تقریباً 400 کلومیٹر شمال میں واقع ہے ۔جمعہ کے روز پانی کچھ حد تک کم ہوا تو ریسکیو ٹیموں نے صفائی کے بڑے آپریشن کا آغاز کیا، اور 3 دن میں ہونے والی 6 ماہ کی بارش کے بعد ہونے والے نقصان کا جائزہ لینا شروع کیا۔