ملبورن ۔کر کٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹس درست ثابت ہو ئیں کہ ویمن کرکٹ کو افغانستان میں پابندی کا سامناہے تو افغانستان کی میزبانی نہیں کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ ویمن کرکٹ کی دنیا بھر میں ترقی کرکٹ آسٹریلیا کے لیے بڑی اہم ہے۔ ہمارا کرکٹ کے لیے ویژن یہی ہے کہ خواتین کی ہر سطح پر حمایت کی جائے۔واضح رہے کہ طالبان کے ترجمان احمد اللّٰہ واثق نے آسٹریلیائی میڈیا سے کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں خواتین کے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کھیلنے پر پابندی عائد کریں گے۔