آسٹریلیا نے روس، بیلاروس پر اضافی پابندیاں عائد کیں

   

کینبرا : آسٹریلیا 25 اپریل سے روس اور بیلاروس سے تمام درآمدات پر 35 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کرے گا۔ آسٹریلیائی حکومت نے جمعرات کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل 2022 سے آسٹریلیا روس اور بیلاروس سے موسٹ فیورٹ نیشن (ایم ایف این) کا درجہ واپس لینے اور ان ممالک سے تمام درآمدات پر 35 فیصد اضافی ٹیرف ڈیوٹی لگانے کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔اس کا اطلاق 25 اپریل 2022 سے ہوگا اور یہ عام ٹیرف کی شرحوں کے علاوہ ہوں گے جو اس وقت نافذ ہوگا۔’’ 20 مارچ کو آسٹریلوی حکومت نے کہا کہ یوکرین میں شہریوں کی مدد کے لیے آسٹریلیا کی طرف سے اضافی 30 ملین آسٹریلوی ڈالر مختص کیے جائیں گے۔