برطانیہ نے پاکستان کو شکست دیکر کانسہ کا تمغہ حاصل کیا‘ایشین ٹیموں میں مایوسی
سلطان آف جوہر ہاکی کپ
کولالمپور ۔20 ؍اکتوبر ( ایجنسیز )سلطان آف جوہر ہاکی کپ 2025 میںہفتہ کو ملائیشیا کے جوہر بہرو کے تمن دیا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 2-1 سے شکست دے کر سلطان آف جوہر کپ 2025 کا ٹائٹل جیت لیا۔دوسری طرف برطانیہ نے پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کھیلا گیا جہاں دنیا بھر کی چھ بہترین جونیئر ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔تیسری پوزیشن کیلئے برطانیہ نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور پہلے کوارٹر ہی میں دو شاندار گول داغ کر پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا۔ چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے ایک زبردست گول کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا لیکن میچ کے اختتام سے صرف چار منٹ قبل برطانیہ کے ہنری مراکھم نے ایک شاندار اور فیصلہ کن گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی، جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ہندوستانی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم خطاب جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ ایشیا کی دونوں اہم ٹیمیں ٹائٹل حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئیں اور اس سے ان کی کارکردگی پر کئی سوال اٹھائے جا رہے ہیں ۔