آسٹریلیا نے فائنل کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

   

میلبورن ۔13 مئی (پی ٹی آئی )آسٹریلیا نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ آسٹریلیا نے ڈبلیو ٹی سی فائنلز ٹیم میں 15 کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل کے بعد یہ 15کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریزکھیلنے بھی جائیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے نہ صرف ڈبلیو ٹی سی فائنل بلکہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے بھی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ ڈبلیو ٹی سی کا فائنل11 جون سے لارڈز میں کھیلا جانا ہے جس میں آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم ویسٹ انڈیزکے لیے روانہ ہوگی جہاں اسے25 جون سے 3 ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ ان دونوں اہم ایونٹس کے لیے 15 رکنی آسٹریلیائی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کر رہے ہیں۔ معلنہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولانڈ، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، اسٹیو اسمتھ، الیکس کیری، کیمرون گرین، عثمان خواجہ، سیم کانسٹاس، مارنس لیبوشین، میتھیو کنہیمن، نیتھن لیون اور بیو ویبسٹر۔