پارل (جنوبی افریقہ)۔ الیسا ہیلی نے چوٹ سے واپسی پر 55 رنز بنائے جبکہ ایشلی گارڈنر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو97 رنز سے شکست دے کر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے دفاع کا کامیاب آغاز کر دیا۔ ایلیسا کے 55 رنز، 2020 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ فائنل کے بعد اس فارمیٹ میں ان کا سب سے بڑا اسکور ہے جس نے آسٹریلیا کو اپنے 20 اوورز میں 173/9 کا زبردست اسکور بنانے میں مدد کی۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے پہلی ہی گیند پر سوزی بیٹس کو کھو دیا اور 14 اوورز میں صرف 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔خواتین کے ٹی20 میں ٹاپ رینک والی آل راؤنڈرایشلیگ، 5/12 کے شاندار اسپیل فتح دلانے کے لیے اہم تھیں۔ بیتھ مونی صرف دوگیندوں پر ہی پویلین چلیں جب انہوں نے لیا تاہو پر پوک کیا اور ایڈن کارسن نے بیک ورڈ پوائنٹ پر ایک شاندار کیچ لینے کے لیے اپنے دائیں طرف اڑان بھری۔ ایلیسا اور کپتان میگ لیننگ نے دوسری وکٹ کے لیے 70 رنز بنائے یہاں امیلیا کیر نے41 رنز پر سیدھی ڈلیوری پر کٹ شاٹ کی کوشش میں بولڈ ہوئی۔ تین وکٹ پر76 کے نازک حالات میں ایلیسا اور ایلیس پیری نے کنٹرول سنبھالتے ہوئے صرف 28 گیندوں میں 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ ایلیسا کے لی کی سست گیند سے دھوکہ کھانے اور باونڈری پرکیچ ہونے کے بعد، ایلیس اورگریس ہیرس کی شراکت نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور آٹھ گیندوں میں 22 رنز بناکر نمایاں رہی۔ایلیس 40 رنز بناکر پویلین چلی گئیں اور اسی اوور میں جیس جوناسن دوگیندوں کے بعدصفر پر آوٹ ہوئی ، لیکن آسٹریلیا پھر بھی170 سے اوپر رنز بناچکی تھی ۔ جوابی اننگز میں دونوں اوپنرز اوور کے اندر ہی چلی گئیںکیونکہ سوفی ڈیوائن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا گیا۔امیلیا اور برناڈائن بیزوئڈ ینہاؤٹ نے 14کے اسکور پر پویلین روانہ ہونے سے پہلے کچھ دیر کے لیے چیزوں کو مستحکم کر لیا۔ میڈی گرین کے رن آؤٹ کے ساتھ نیوزی لینڈ 37/4 پر نازک صورت حال سے پریشان تھی اور کچھ ہی دیر بعد امیلیا کو ایشلے نے کلین بولڈ کردیا۔ نیوزی لینڈ کے لیے وکٹوں کا زوال جاری رہا کیونکہ لی اور ہننا رو کو ایشلی نے یکے بعد دیگرے آوٹ کردیا۔ آخر میں نیوزی لینڈ نے 11 گیندوں میں چار رن پر تین وکٹیں گنوا دیں اور ایشلی نے آخری دو وکٹیں لے کر کھیل کا اختتام کیا۔
مختصر اسکور: آسٹریلیا 20 اوورز میں 173/9 (ایلیسا ہیلی 55، ایلیس پیری 40؛ امیلیا کیر 3/23، لیا تاہوہو 3/37) نیوزی لینڈ 14 اوورز میں 76 آل آؤٹ (امیلیا کیر 21، برناڈائن بیزوائیڈن، 4 وکٹیں گارڈنر 5/12، میگن شٹ 2/8) ۔