چینائی : آسٹریلیا نے ہندوستان کو آج تیسرے و فیصلہ کن ونڈے میچ میں 21 رنز سے شکست دیکر 3 میچ کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ مہمانوں نے پہلا میچ ہارا تھا لیکن اسٹیون اسمتھ زیرقیادت ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے روہت شرما کے میزبانوں کو بقیہ دونوں میچوں میں آسانی سے ہرا دیا۔ آج یہاں ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 269 رنز بنائے اور جواب میں ہندوستان کو پانچ گیندیں قبل 248 پر آل آوٹ کردیا۔ ایڈم زمپا (4/45) کو میچ ایوارڈ اور مچل مارش (194رنز)کو سیریز ایوارڈ دیا گیا۔ ٹسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست ہوئی تھی۔