آسٹریلیا نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے

   

پرتھ ۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے خلاف کامیابی سے آسٹریلیانے 2 نئے ریکارڈز اپنے نام درج کرلئے ہیں۔ آسٹریلیا نے تاریخ میں دوسرا ٹی 20 میچ 10 وکٹ سے جیتا اس سے قبل اس نے سری لنکا کے خلاف کیپ ٹائون میں 10 وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ پاک آسٹریلیا سیریزکی دوسری قابل ذکر بات یہ ہے آسٹریلیا تاریخ میں پہلی مرتبہ کلینڈر ایر میں ناقابل شکست رہا اس نے 8 میچزجیتے۔تیسری بات یہ اہم ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ آسٹریلیا مسلسل 3 ٹی 20 سیریز جیتا ہو۔