آسٹریلیا نے یاسر شاہ کے ریکارڈز ہی بگاڑدئے

   

ایڈیلیڈ ۔2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنرایک بارپھرسے پاکستان کے بولروں کے لئے مصیبت ثابت ہوئے۔ انہوں نے ایڈیلیڈ ٹسٹ میں ٹرپل سنچری بنادی اورکئی ریکارڈ توڑدیئے۔ ڈیوڈ وارنرکی بیٹنگ نے پاکستان کے اسپنریاسرشاہ کے کیریئرکے ریکارڈ ہی بگاڑ دیئے۔ انہوں نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 32 اووربولنگ کی ایک میڈن ڈالا او197رنز دیئے۔ انہیں ایک بھی وکٹ نہیں ملی۔ یہ توآسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نیتین وکٹ پر589 رنز پر اننگز ڈکلیئرکردی نہیں تویاسرشاہ مسلسل دوسرے ٹسٹ میں200 سے زیادہ رنز دے دیئے ہوتے ۔ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں یاسرشاہ نے48.5 اوورمیں 205 رن دیئے تھے۔ اس میچ میں انہیں 4 وکٹ ملے تھے یاسر شاہ اوسط 100.5 کا رہا ہے اور انہیں ہرایک وکٹ کیلئے121گیندیں پھینکنی پڑی ہیں۔ یاسرشاہ ابھی پاکستان کے اہم اسپنر ہیں۔ ویسے یاسرشاہ کی کارکردگی آسٹریلیا میں کافی خراب رہی ہے۔ ایسے میں ان کی حالیہ کارکردگی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ 17-2016 میں جب پاکستان نے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا تب انہوں نے میلبورن ٹسٹ میں ایک اننگز میں207 رنز لٹائے تھے۔ ابھی تک یاسرشاہ نے آسٹریلیا میں پانچ ٹسٹ میچ کھیلے ہیں اورانہوں نے 12 وکٹ لئے لیکن ان کے لئے انہیں 1074 رنز دیئے ہیں۔ آسٹریلیا میں ان کی بولنگ کا اوسط 89.5 کی رہا ہے اوریہ تقریباً 100 کے آس پاس بڑھ رہا ہے۔آسٹریلیائی بیٹسمینوں میں ڈیوڈ وارنرنے یاسرشاہ کو سب سے زیادہ نشانے پرلیا ہے۔ ایڈیلیڈ ٹسٹ میں انہوں نے اس پاکستانی گیند بازکی 110 گیندوں پر111 رن بنائے۔ سال2000 کے بعد یہ پہلی بارہے جب کسی بیٹسمین نے کسی ایک بولر کے خلاف اتنے رنز بنائے ہیں۔ یاسر شاہ نے برسبین ٹسٹ میں اسٹیواسمتھ کوٹسٹ کرکٹ میں ساتویں بارآؤٹ کرنے کا کافی کھل کر جشن منایا تھا، لیکن ایڈیلیڈ ٹسٹ میں تویاسرشاہ اسمتھ کوبھی آؤٹ نہیں کرپائے۔