آسٹریلیا کامیاب، جنوبی افریقہ کو 3-0سے شکست

   

ڈربن۔ آسٹریلیا نے آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈ کپ سے قبل انتباہ جاری کیا ہے جیسا کہ اس نے یہاں ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقہ کو 3-0 سے شکست دی ۔ پانچ بار کے ورلڈکپ چمپئنز نے ایک اور غالب کارکردگی کے ساتھ سیریز میں کلین سویپ کی۔ آسٹریلیا نے اوپنر ٹریوس ہیڈ کی کیریئر کی بہترین اننگزکی بدولت پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔48 گیندوں پر ہیڈ نیآٹھ چوکے اور چھ چھکے لگائے جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے 190/8 کے اچھے اسکورکا تعاقب کرتے ہوئے دو اوورز سے زیادہ گیندیں قبل نشانہ حاصل کرلیا۔ہیڈ کو اس سال کے 50 اوور کیورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کے ابتدائی اسکواڈ میں گزشتہ ماہ نامزد کیا گیا تھا اور بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے دکھایا کہ وہ افریقہ کے خلاف اپنی پہلی ٹی 20 نصف سنچری کے ساتھ ایونٹ میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔