آسٹریلیا کا آج جنوبی افریقہ سے مقابلہ

   

مانچسٹر ۔ 5 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ میں پہلے مقام پر فائز آسٹریلیائی ٹیم کل جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا گروپ مرحلے کا آخری مقابلہ کھیلے گی اور ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کے ہمراہ ڈیوڈ وارنر بال ٹمپرنگ کے تنازعہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم ہوں گے ۔ آسٹریلیاء کیلئے ڈیوڈ وارنر اور کپتان آرون فنچ کی جوڑی ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کررہی ہے لیکن اسمتھ اور عثمان خواجہ کے بیٹنگ آرڈر کو مسلسل تبدیل کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم جس کا ورلڈ کپ کا سفر مایوس کن رہا وہ اپنے آخری مقابلے میں ٹورنمنٹ کی نمبر ایک ٹیم کو شکست دیتے ہوئے کامیاب اختتام کرنے کیلئے کوشاں ہوگی ۔