سڈنی۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے امریکہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی اور سفارت کاروں سے بات چیت کے بعد آسٹریلیا کی سرزمین سے امریکی میزائلس داغے جانے کے نظریہ کو مسترد کردیا۔ اس اعلان کے بعد کہ امریکہ، ایشیا درمیائی دوری پر مار کرنے والے میزائلس تنصیب کرنا چاہتا ہے جو دراصل چین پر نظر رکھنے کی ایک کوشش ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم آسٹریلیا اسکاٹ موریسن نے کہا کہ امریکہ نے اس سلسلے میں نہ ہم سے کچھ پوچھا ہے اور نہ ہی اس پر کوئی غور کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کا تبصرہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بات چیت کے بعد آسٹریلیا سے صرف ایک روز قبل ہی واپس روانہ ہوئے تھے۔ آسٹریلیائی وزیر دفاع لنڈا رینالڈس نے پبلک براڈکاسٹر اے بی سی کو بتایا کہ امریکی دفاع ایسپرے سے ملاقات کے دوران انہوں نے (لنڈا) ان سے راست طور پر پوچھا تھا کہ کیا امریکہ سے ہم کسی درخواست کی توقع کرسکتے ہیں جس کا جواب ایسپر نے نفی میں دیا تھا۔
