آسٹریلیا کا دورہ پاکستان پی ایس ایل سے مشروط

   

Ferty9 Clinic

کراچی ۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شا نے کہا ہے کہ پاکستان میں آسٹریلین ٹیم کی آمد کی راہیں پی ایس ایل کے ذریعے ہموار ہوسکتی ہیں۔ پی ایس ایل میں کئی آسٹریلیائی کھلاڑی کھیل رہے ہیں، جس سے اعتماد بہتر ہوگا۔ انہوں نے کراچی میں جاری وویمن ٹیم کے کیمپ کا دورہ کیا اور خواتین کرکٹرز سے ملاقات میں ورلڈ کپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے اورچیف سلیکٹر عروج ممتاز کے ساتھ پریکٹس میچ دیکھا۔ اس موقع پر انہوں نے خواتین کرکٹرز سے ملاقات بھی کی۔