آسٹریلیا کا وائیٹ واش

   

سڈنی۔20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ڈیوس کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے کولمبیا کو شکست دی۔ آسٹریلیائی ٹیم کی قیادت کر رہے نک کرگیوس نے الیزاندرو گونزالیز کو سنگلز میچ میں 6-4، 6-4 سے شکست دی جبکہ یلیکس ڈی منور نے ڈینیل گلان کو 6-4، 6-3 سے شکست دی۔ آسٹریلیا کے جان پیئرس اور جارڈن تھامپسن کی جوڑی نے بھی اپنا ڈبلز میچ جیتا۔آسٹریلیائی ٹیم کو آخری آٹھ میں پہنچنے کے لیے ابھی بیلجیم کے خلاف جیت درج کرنی ہوگی۔ دو مہینے کے وقفے کے بعد واپسی کر رہے آسٹریلیائی ٹیم کے اسٹارکھلاڑی کرگیوس نے کہا میں نے گزشتہ چند ماہ میں بہت کم ٹینس کھیلا ہے اور اس ٹورنمنٹ سے پہلے میں آرام کررہا تھا۔ ہمیں جیتنے کا یقین ہے۔