کینبرا: آسٹریلیا نے ہانگ کانگ کے ساتھ حوالگی سے متعلق معاہدہ ختم کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے رہائشیوں کے ویزوں کی مدت بڑھا دی ہے۔آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے ان اقدامات کا اعلان آج صبح کیا جن کے مطابق آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہانگ کانگ کے شہریوں کے ویزوں کی مدت دو سے پانچ برس تک بھڑھائی جا سکتی ہے۔برطانیہ بھی شرائط پر پورا اترنے والے تین ملین کے قریب ہانگ کانگ کے شہریوں کے لیے مستقل رہائش پر غور کر رہا ہے۔چین کی جانب سے نئے سیکیورٹی قانون کے اطلاق کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔