آسٹریلیا کو تاریخ کے بدترین خسارے کا سامنا

   

کینبرا: کورونا کی وبا کے سبب آسٹریلیا میں تاریخی بجٹ خسارے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ آسٹریلوی وزارت خزانہ نے گزشتہ برس 85 اعشاریہ آٹھ ارب آسٹریلین ڈالر کے نقصان کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سال 184.5 ارب ڈالر کا عندیہ دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آسٹریلیا کو گزشتہ ایک سو سالوں میں اس نوعیت کے بھاری خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ادھر کورونا کی وبا نے جنوبی کوریا کی معیشت کو بھی کساد بازاری سے دوچار کر دیا ہے۔ دوسری سہ ماہی کے اعدادو شمار کے مطابق ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت میں دو اعشاریہ نو فیصد تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یوں جنوبی کوریا کی معیشت کو گزشتہ بیس برس کی بدترین گراوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔