تیسرے دن کے اختتام پر میزبان 40/0 ، لیون کی تباہ کن بولنگ
سڈنی۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے تیسرے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری باری میں بغیر کسی نقصان کے 40 رنز بنالئے تھے اور اس کو نیوزی لینڈ پر 243 رنوں کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 251 رنز اسکور کئے تھے۔ آسٹریلیا کے اسپنر نتھن لیون نے 5 وکٹس لے کر نیوزی لینڈ کو پہلی باری میں 251 رنز تک محدود کردیا۔ لیون نے 68 رنز دے کر پانچ وکٹ لئے اور سیریز میں اپنی ٹیم کے کلین سوئپ کے امکانات کو روشن کردیا ہے۔ لیون نے ٹسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ پانچ وکٹ لئے ہیں۔ آسٹریلیا کے کپتان ٹم پن نے فالو آن نہیں کروایا اور دوسری باری کا آغاز کرتے ہوئے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر بغیر کوئی وکٹ کھوئے 40 رنز بنالئے تھے۔
