آسٹریلیا کیخلاف سیریز،نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

   

دبئی ۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف پانچ ونڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان نوجوان کھلاڑیوں کو آزمائے گا۔ ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی نے سخت ٹیم آسٹریلیا کیخلاف کم از کم آٹھ صف اول کے کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے ان میں کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔ امکان ہے کہ کپتانی شعیب ملک جبکہ وکٹ کیپنگ رضوان کریں گے۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی مکمل ٹیم کو میدان میں نہ اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی اس لئے اپنائے جائے گی تاکہ کھلاڑی تازہ دم ہوکر ورلڈ کپ میں شریک ہوں۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پانچ ونڈے ایک ٹی ٹوئنٹی سمیت مجموعی طور پر گیارہ میچ کھیلنا ہیں۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے جیت ہار سے قطع نظر آٹھ کھلاڑیوں کو تین تین میچ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر کچھ نئے اور کچھ آزمودہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔