آسٹریلیا کیخلاف پہلی مرتبہ سیریز فتح ، ہندوستان نے نئی تاریخ رقم کی

,

   

71 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سیریز میں کامیابی ، کوہلی کی ٹیم انڈیا کا تاریخی کارنامہ
سڈنی ۔ 7 جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو 71 سال میں پہلی مرتبہ سیریز شکست دیتے ہوئے ایک نئی تاریخ بنائی ہے ۔ ہندوستان اور اسٹریلیا کے مابین 1948 ء میں باہمی ٹسٹ کرکٹ کا آغاز ہوا تھا جب لالہ امرناتھ کے زیرقیادت ہندوستانی ٹیم نے ڈان براڈمین کی زیرقیادت آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف پہلا ڈاؤن انڈر ٹسٹ میچ کھیلا تھا ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کیلئے کئی اعتبار سے خوش بختی کا باعث ثابت ہوا جہاں کوہلی کی ٹیم نے ٹم پین کی ٹیم کو گزشتہ روز فالو آن پر بھی مجبور کیا تھا ۔ یہ بھی تقریباً 31 سال کے بعد بنایا جانے والا ریکارڈ ہے کیونکہ ہندوستانی ٹیم نے 1988 ء کے بعد آسٹریلیائی ٹیم کو دوسری مرتبہ کل فالو آن کے لئے مجبور کیا تھا ۔ آسٹریلیائی سرزمین پر کوہلی کی ٹیم کی شاندار فتح پر ہندوستان اور ساری دنیا کے کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔