سڈنی۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان میتھالی راج نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنس ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلے میں دفاعی چمپین اور سخت حریف آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہوئے ہیں۔ متھالی راج نے مقابلے میں کلیدی رول ادا کرنے والی لیگ اسپنر پونم یادو کی بھی دل کھول کر ستائش کی ہے ۔ پونم جنہوں نے 19 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کی 17 رنز سے کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ متھالی نے کہا کہ ہر کوئی آسٹریلیائی ٹیم کی بیٹنگ گہرائی پر اظہار خیال کررہا تھا تاہم وہ 132 رنز کا تعاقب بھی نہ کرسکی جو ہندوستانی بولروں کی شاندار کارکردگی کا نتیجہ ہے۔