آسٹریلیا کیلئے نومنتخب ہائی کمشنر کی نائب صدرسے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: آسٹریلیا میں ہندوستان کے نو منتخب ہائی کمشنر من پریت ووہرا نے جمعرات کو نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی۔ نائب صدر کے سکریٹریٹ نے ایک پیغام میں یہ اطلاع دی۔ سکریٹریٹ نے ووہرا کی نائیڈو سے ملاقات کو خیر سگالانہ بتایا ہے ۔ ووہرا کو مارچ میں آسٹریلیا میں ہندوستان کا نیا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ میکسکو میں سفیر تھے ۔ وہ 1988ء بیاچ کے آئی ایف ایس آفیسر ہیں۔

ہند ۔بحرالکاہل میں ہم خیال ممالک کو
متحد کام کرنے کی ضرورت : آسٹریلیا
نئی دہلی : آسٹریلیائی وزیراعظم اسکاٹ ماریسن نے آج کہاکہ ہند۔ بحرالکاہل خطہ جنگی نقطہ نظر سے مسابقت کا مرکز بن چکا ہے اور ہم خیال ملکوں کو استقلال اوربہتر تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مختلف چیالنجوں کے تناظر میں مشترک مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔ وہ رائزینا ڈائیلاگ سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ عالمی وباء کورونا وائرس نے نئے مواقع پیدا کرنے میں مختلف رُخ فراہم کیا ہے کہ اِس خطہ میں پائیدار جنگی توازن قائم کیا جاسکے۔