آسٹریلیا کی آگ متاثرین کیلئے حیدرآبادی کمیونٹی کا سڈنی میں ٹورنمنٹ

   

Ferty9 Clinic

سڈنی۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں آگ سے متاثر ہونے والے افراد اور خاندانوں کی بازیابی کیلئے جہاں دنیا بھر کی تنظیموں نے اپنے اپنے طور مختلف انداز میں مالی تعاون فراہم کرنے کے لئے اپنی خدمات انجام دی وہیں آسٹریلیا میں مقیم حیدرآبادیوں نے اپنے طور پر کئی ایسے پروگرامس منعقد کئے جس کے ذریعہ فنڈ اکھٹا کیا جاسکے۔آسٹریلیائی انڈین ویلفیئر اسوسی ایشن (اے آئی ڈبلیو اے)کے نائب صدر سید نذیر احمد(معراج ) نے کہا کہ آسٹریلیا میں آگ سے متاثرہ افراد کی بازیابی اور مالی مدد کیلئے ان کی تنظیم نے 8 دن طویل ایک کرکٹ ٹورنمنٹ کا اہتمام کیا تاکہ اس کرکٹ ٹورنمنٹ سے حاصل ہونے والی رقم کو ریلیف فنڈ میں دیا جاسکے۔سڈنی میں منعقدہ اس ٹورنمنٹ میں جہاں خطابی مقابلے میں سڈنی چارجس نے دیسی ڈوڈ کو شکست دی۔ٹورنمنٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی امدادی کام کیلئے استعمال کی گئی اور یہ رقم بش فائر امداد کے لئے کمبرلینڈ سنٹرل فنڈمیں جمع کروادی گئی۔ معراج کا تعلق حیدرآباد سے ہے جوکہ آسٹریلیائی انڈین ویلفیئر اسوسی ایشن (اے آئی ڈبلیو اے) کے نائب صدر ہونے کے علاوہ سڈنی میں کئی ایک فلاحی کاموں میں فعال اور متحرک ہونے کے ساتھ ہندوستانی اور خاص حیدرآبادیوں کو سڈنی میں مدد اور رہنمائی کرنے میں ہمشہ آگے رہتے ہیں۔اس موقع پر اے آئی ڈبلیو اے کے صدر خالد تبریز خان غوری ،حاجی رضوان اکاوی ، ، اے آئی ڈبلیو اے رہنما اویس خان غوری ، ہائڈر (لالہ) ، پاکستانی کرکٹ کپتان موتی ، ڈاکٹر سمیت اور دیگر موجود تھے۔
کمیونٹی رہنما،عظیم ، خضیر خان ، سید نذیر ، سید عاطق الرحمن ، سراج الدین ، ??محمد رفیق ، مدثر شاہ اور دیگر موجود تھے۔یادر ہیکہ آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ کی وجہ سے درجنوں افراد اور کروڑہا جانوروں کو اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جبکہ اس سے ہونے والے نقصانات کی پابجائی آسانی سے ممکن نہیں۔