آسٹریلیا کی سری لنکا کے خلاف پہلے T20 میں 134 رنوں سے شاندار کامیابی

   

وارنر کی اپنی 33 ویں سالگرہ پر ناٹ آؤٹ سنچری،میان آف دی میچ کا اعزاز، سری لنکائی ٹیم محض 99 رنوں کے معمولی اسکور پر آوٹ

اڈیلیڈ ۔ 27 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 مقابلہ میں سری لنکا 134 رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی ۔ پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورس میں 233 رنوں کا بڑا اسکور کھرا کیا جس میں ڈیویڈ وارنر کی سنچری بھی شامل ہے جو انہوں نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر اسکور کی اور 100 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ فنچ اور میکزویل نے بھی شاندار بیاٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔ جواب میں سری لنکائی ٹیم محض 99 رنوں کے معمولی اسکور پر آوٹ ہوگئی ۔ ادم زمیا نے 14 رن دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈومیسٹک سیزن میں ناقص مظاہرہ کے بعد ڈیویڈ وارنر نے آج شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 56 گیندوں میں چار چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے نا ٹ آؤٹ سنچری بنائی ۔ وارنر نے اننگز کی آخری گیند پر اپنی سنچری مکمل کی ۔ اپنی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر وارنر نے سنچری اسکور کی ۔ اس موقع پر شائقین کرکٹ نے تالیوں کی گونج میں اس کی تعریف کی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ وارنر کو مین آف دی میچ اعزاز سے نوازا گیا ۔ سری لنکا کو ابتداء میں مشکلات کا سامنا رہا جب پیاٹ کیومنس نے اپنے پہلے اوور کی دو گیندوں میں دانشکا کو (11) اور بھانو کا راجہ پکسے کو (2) رن پر آؤٹ کیا۔ داسن شن کا 17 رنوں کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ وکٹ کیپر کوسل پریرا نے 16 رن اسکور کئے ۔ کپتان لست ملنگا صبر آزما (13) رنوں کی اننگز کھیلی اور آخر تک کریز پر جمے رہے لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے ۔ کپتان فنچ نے تین چھکوں اور آٹھ چوکے لگائے اور وارنر کے ساتھ 122 رنوں کی شراکت داری نبھائی ۔ میکزویل نے 28 گیندوں میں (62) رنوں کی شاندار باری کھیلی جس میں تین چھکے اور سات چوکے شامل ہیں۔ گھریلو میدان میں آسٹریلیا کا ٹی 20 میں یہ اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے ۔ اس سے قبل 2007 ء میں سڈنی میں آسٹریلیا نے انگ لینڈ کے خلاف 221 رن بنائے تھے ۔ سیریز کا دوسرا میاچ 30 اکتوبر کو برسبین اور تیسرا میچ یکم نومبر کو ملبورن میں کھیلا جائے گا ۔