آسٹریلیا کی سینیٹر نے پارٹی موقف کیخلاف فلسطین کی حمایت کی

   

سڈنی:آسٹریلیا میں حجاب پہننے والی پہلی سینیٹر فاطمہ پیمان نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ دیا مگر کچھ روز بعد انھیں پارٹی سے مستعفی ہونا پڑا۔لیبر پارٹی ان لوگوں کیلئے نرم نہیں ہے جو اس کی پالیسی کو کمزور کرتے ہیں اور فاطمہ پیمان نے تو دوبارہ ایسا کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا جس کے بعد پارٹی نے انھیں ’غیر معینہ مدت کیلئے معطل‘ کر دیا تھا۔