آکلینڈ؍ سڈنی (سید مجیب کی رپورٹ): آسٹریلیائی فتویٰ کونسل نے جمعرات کو آسٹریلیا میں عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان مقامی اور عالمی رصدگاہوں کے استفسار کی بنیاد پر کیا۔ آسٹریلیا کے مفتی اعظم اور آسٹریلوی فتویٰ کونسل نے حسابات کا استعمال کرتے ہوئے رمضان المبارک کے اختتام اور شوال المکرم کے آغاز کا یقین کیا۔ کونسل نے اعلان کیا کہ 9 اپریل کو غروب آفتاب شام 5 بجکر 39 منٹ پر ہوگا اور سڈنی میں نیا چاند 5 بجکر 51 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ پرتھ میں نیا چاند شام 6 بجکر 18 منٹ پر غروب ہوگا۔ ان حسابات کی بنیاد پر یہ طئے پایا کہ رمضان المبارک کا آخری دن ؍ روزہ 9 اپریل کو ہوگا اور آسٹریلیا میں عیدالفطر 10 اپریل کو منائی جائے گی۔