آسٹریلیا کی کان میں دھماکےدو افراد کی موت

   

سڈنی، 28اکتوبر (یو این آئی) آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلس (این ایس ڈبلیو) میں واقع کان میں زیر زمین دھماکے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ منگل کی صبح سویرے سڈنی کے شمال مغرب میں( 700 کلومیٹر 435 میل) کے فاصلے پر کوبار میں واقع اینڈیور کان میں دھماکہ کے بعد ہنگامی خدمات کی ٹیم کو بلایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ 60 سالہ شخص جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہو گیا، اور 20 سال کی دو خواتین کو کان سے نکالا گیا، لیکن بعد میں ایک کی موت ہو گئی۔ دوسری خاتون کو معمولی زخموں کے ساتھ اسپتال لے جایا گیا۔ واقعے کی تحقیقات ریاست کی ورک پلیس سیفٹی اتھارٹی کرے گی۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق کوبار کے میئر جیروڈ مارسڈن نے اس واقعے کو “انتہائی افسوسناک”قرار دیا۔