حیدرآباد۔/18 جولائی، ( سیاست نیوز) آسٹریلیا کے آبشار میں دو نوجوان غرق ہوگئے ۔ مقامی ذرائع کی اطلاعات کے مطابق ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان آسٹریلیا کے کوئز لینڈ میں ایک آبشار گئے تھے۔ دونوں کی شناخت سوریا تیجا اور سوپا راجو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ سوریا کا آبائی مقام باپٹلہ اور راجو کا تعلق نیلور سے بتایا گیا ہے۔ آسٹریلیا میں اعلیٰ تعلیم کی غرض سے گئے یہ دونوجوان دوست تھے اور کوئز لینڈ آبشار سیرو تفریح کی غرض سے گئے تھے اورایک دوسرے کو بچانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ کی اطلاع کے بعد باپٹلہ اور نیلور میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ع