آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ 2-1 سے کامیاب

   

لندن۔ انگلینڈ نے لارڈز میں بارش سے متاثرہ تیسرے اورآخری ٹی ٹوئنٹی میں ڈی ایل ایس طریقہ کار کے ذریعے آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی اور ملٹی فارمیٹ ویمنز ایشز 2023 جیتنے کی اپنی امیدیں زندہ رکھا۔ ٹین ایجر ایلس کیپسی (24گیندوں پر46 رنز) نے نائب کپتان نٹالی اسکیور برنٹ (25 گیندوں پر25 رنز) کے ساتھ مل کرانگلینڈ کو 14 اوورز میں 119 رنزکا نظرثانی شدہ نشانہ چارگیندوں باقی رہ کر پانچ وکٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔ لندن میں ریکارڈ توڑ ہجوم کے درمیان کھیلا گیا مقابلہ سنسنی خیز رہا۔ دیر سے وکٹوں نے آسٹریلیا کو انگلینڈ کے ہدف کو آخری اوور تک پہنچانے میں مدد کی۔ دفاع کے لیے صرف دو رنزکے ساتھ جیس جوناسن نے ہیدر نائٹ کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کردیا، لیکن ڈینی گبسن نے اگلی ہی گیند پر چار رنز کیلئے ریزرو سویپ کر کے فتح حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے ورلڈ چمپئن آسٹریلیا کو2017 کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں پہلی دو طرفہ سیریز میں شکست دی۔ ٹی20 سیریز کے اختتام کے بعد آسٹریلیا واحد ٹسٹ اور پہلے ٹی20 میں فتوحات کے بعد ملٹی فارمیٹ کی سیریز میں 6-4 کی برتری رکھتا ہے اور اسے ایشز برقرار رکھنے کے لیے تین ونڈے میچوں کے دوران صرف ایک جیت درکار ہے۔