جوہر بہرو (ملائیشیا)۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی جونیئر مینز ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو 5-1 سے شکست دے کر یہاں نویں سلطان آف جوہر کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ تمن دیا ہاکی اسٹیڈیم میں ہندوستان کی شاندار کارکردگی میں شیلانند لاکرا (26 ،29 ویں منٹ میں) ، دلپریت سنگھ (44 ) ، گوراسبجیت سنگھ (48) اور منڈیپ موڑ (50 ) نے گول بنائے ۔جمعہ کو اپنے آخری راؤنڈ روبن لیگ مرحلے کے میچ میں بھارت کا مقابلہ برطانیہ سے ہوگا۔ہندوستانی کھلاڑیوں نے مقابلے کے آغاز سے ہی آسٹریلیا پر دباؤ بنائے رکھا جس سے اسے شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔