آسٹریلیا کے دونوں تجربات ایک ہی اوور میں ناکام

   

لارڈز۔11 جون (ایجنسیز) آسٹریلیا کی ٹیم ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف دو تجربات کے ساتھ میدان میں اُتری لیکن جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ربادا کے سامنے ان کے دونوں تجربات ناکام رہے۔ ربادا نے آسٹریلیا کے دونوں تجربات کو ایک ہی اوور میں تباہ کردیا۔ آسٹریلیا کے دو تجربات میں سے ایک اوپننگ میں تھا جبکہ دوسرا نمبر 3 پر تھا۔ لیکن ربادا کا صرف ایک اوور پیٹ کمنز کے ان دونوں تجربات پر بھاری پڑ گیا۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگزکے7ویں اوور میں بولنگ کرنے آئے ربادا نے سب سے پہلے اوپننگ جوڑی کے تجربے کو ناکام بنایا۔ ان کے صرف 2 گیندوں کے بعد، اس نے نمبر3 پر کیے گئے تجربے کو بھی برباد کردیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے عثمان خواجہ اور مارنس لیبوشگین کی نئی اوپننگ جوڑی کے ساتھ ڈبلیو ٹی سی فائنل میں تجربہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کیمرون گرین کو نمبر 3 پر کھیلنے کا تجربہ کیا تھا۔ربادا نے پہلے عثمان خواجہ کو صفر پر پھر گرین کو چار رنز پر آوٹ کیا۔