آسٹریلیا کے 15 رکنی 2023 ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان

   

میلبورن۔ آسٹریلیا نے آئی سی سی 2023 ورلڈ کپ کے لیے 15کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت پیٹ کمنزکررہے ہیں اور شان ایبٹ نے 5 اکتوبر کو ہندوستان میں شروع ہونے والے ایونٹ کے لیے پہلی مرتبہ جگہ حاصل کی ہے۔ ڈیویڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کو ٹاپ آرڈر میں استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ کیمرون گرین، مچ مارش، مارکس سٹوئنس اور گلین میکسویل چار آل راؤنڈرز ہیں جنہیں ان کی بہترین بیٹنگ کرنے کی صلاحیت کے لیے منتخب کیا گیا ۔ ایشٹن آگر اور ایبٹ جو کہ بنیادی طور پر بولرس وہ بھی بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایبٹ نے کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کی مضبوط تینوں فاسٹ بولروں میں چوتھا مقام حاصل کیا ہے ۔ ایلکس کیری اور جوش انگلیس اسکواڈ میں دوکیپر ہیں۔ آسٹریلیا ورلڈ کپ اسکواڈ: پیٹ کمنز (کپتان)، اسٹیو اسمتھ، الیکس کیری، جوش انگلیس، شان ایبٹ، ایشٹن اگر، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، مچ مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس، ڈیویڈ وارنر، ایڈم زمپا اور مچل اسٹارک۔
جوناتھن ٹروٹ کی میچ ریفری پر شدید تنقید
لاہور۔ افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے یہاں ایشیا کپ کے ایک لازمی میچ میں سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد میچ ریفری پر تنقید کی۔ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں افغانستان کو سوپر 4 مرحلے میں رسائی کے لیے لنکا کے دیے گئے ہدف کو 37.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بورڈ پر 292 رنز کا بڑا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے جارحانہ بیٹنگ کی اور آل راؤنڈر محمد نبی نے صرف 24 گیندوں میں افغانستان کی جانب سے تیز ترین ونڈے نصف سنچری اسکور کی۔ تاہم 37 ویں اوور کے اختتام پر افغانستان نے خود کو 289/8 پر پایا، اسے ایک گیند میں 3 رنز درکار تھے جس میں مجیب الرحمان آؤٹ ہو گئے، اور 37.2 اوورز میں مساوات 293 پر بدل گئی۔ نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے راشد خان اس بات سے بے خبر لگ رہے تھے کہ کیا وہ 297 تک پہنچ جائیں، افغانستان کے پاس نشانہ مکمل کرنے کے لیے 38.1 تک کا وقت تھا۔ تو وہ 37.2 اوورز کے بعد 293 تک، 37.3 کے بعد 294 رنز، 37.5 کے بعد 295، 38 اوورز کے بعد 296، یا 38.1 کے بعد 297 تک پہنچ کر سری لنکا کو نیٹ رن ریٹ پر عبور کر سکتے تھے ۔ ٹراٹ نے فوراً اعتراف کیا کہ انہیں میچ عہدیداروں میں سے کسی نے بھی اس صورتحال کے بارے میں آگاہ یا بتایا نہیں تھا۔ انہوں نے میچ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں ان حسابات کے بارے میں کبھی نہیں بتایا گیا۔ ہمیں صرف اتنا بتایا گیا کہ ہمیں 37.1 اوورز میں جیتنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ نہیں بتایا گیا کہ کن اوورز میں ہم 295 یا 297 رنز بنا سکتے ہیں۔
کرکٹ دنوں ممالک میں پل ثابت ہوگی:شکلا
امرتسر۔ بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی پڑوسی ملک کے اپنے مختصر دورے کے موقع پر پاکستان میں جو گرمجوشی اور دوستانہ سلوک پر اپنی خوشی کو روک نہیں سکے جبکہ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے زور دے کر کہا کہ کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان پل ثابت ہو سکتی ہے۔ بنی اور شکلا پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کے بعد اٹاری-واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس آئے۔