آسٹریلیا گولڈ میڈل جیتنے کیلئے پرعزم

   

سڈنی۔ آسٹریلیا کی کپتان میگ لیننگ نے کہا ہے کہ پانچ مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم پہلی مرتبہ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کی کرکٹ میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔کامن ویلتھ گیمز میں 24 سال کے وقفے کے بعد کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ پہلی بار خواتین کی کرکٹ ان گیمز کا حصہ ہوگی۔اس خصوص میں لیننگ نے کہا ہے کہ ہم وہاں گولڈ میڈل جیتنے جا رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے۔آسٹریلیا کو پہلا میچ 29 جولائی کوہندوستان سے کھیلنا ہے۔ آسٹریلیا گروپ اے میں ہندوستان ، پاکستان اور بارباڈوس کے ساتھ ہیں۔ہم نے ایک ٹیم کے طور پر بات کی ہے کہ ہم کس طرح بہتر کرسکتے ہیں۔ لیننگ نے کہا۔ ہمیں پہلے سے بہتر کھیلنا ہے۔کرکٹ 1998 کے کوالالمپور کامن ویلتھ گیمز کا ایک حصہ تھا جس میں شان پولاک کی قیادت میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اسٹیو وا کی قیادت والی آسٹریلیائی ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دی۔کامن ویلتھ گیمز سے قبل آسٹریلیا کو پاکستان اور آئرلینڈ کے خلاف دو میچز کھیلنے ہیں۔