سڈنی، 15 اکتوبر (یو این آئی) آسٹریلیا کی شمال مشرقی ریاست کوئنز لینڈ میں بدھ کی صبح ایک گھر میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6 بجے فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں برسبین سے 400 کلومیٹر شمال میں واقع گلیڈ اسٹون شہر میں ایک دو منزلہ مکان میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے تعینات تھیں۔ جب تک فائرٹیمیں گھر تک پہنچتیں ، گھر مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آچکا تھا اور آگ پر قابو پانے سے پہلے ہی جزوی طور پر منہدم ہو گیا تھا۔ ابتدائی طور پر لاپتہ ہونے والے تین افراد کی لاشیں بعد میں تلاشی کے دوران مل گئیں۔ حکام نے کہا کہ آگ کس وجہ سے لگی ، یہ ابھی کچھ پتہ نہیں ہے ۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے ۔