آسٹریلیا 179 رنز پر ڈھیر

   

لیڈز ۔23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) لیڈز ٹسٹ کے پہلے دن بارش کے ساتھ جوفراآرچر آسٹریلیائی بیٹسمینوں پر برس پڑے۔آسٹریلیا کو پہلی اننگز 179پر ڈھیر کرنے میں انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے کلیدی رول ادا کیا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ مارکوس ہیرس اورعثمان خواجہ فی کس 8 رنزبنا سکے۔ ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشان نے تیسری وکٹ پر 111رنز کا اضافہ کیا۔ اس کے بعد انگلش بولرز نے پانسہ پلٹ دیا۔ ٹریوس ہیڈ براڈ ، میتھیو ویڈ اور پیٹ کمنز رن بنائے بغیر، جیمز پیٹنسن 2،ناتھن لائن 1 اورکپتان ٹم پین 11رنز بناسکے۔وارنر61 اور لبوشان 74 رنز بناکر نمایاں رہے۔آرچر نے چھ اور اسٹیورٹ براڈ نے دو وکٹ لئے۔