٭ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ نے کئی ایکر اراضی کو اپنی لپیٹ میںلے لیا ہے۔ اس آگ میں کئی افراد کی جانیں جاچکی ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں چرند پرند کی بھی موت ہوئی ہے۔ گذشتہ تین ماہ سے آگ پر قابو پانے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔ بڑی تعداد میں آگ پر قابو پانے کیلئے والینٹرس کام کررہے ہیں۔ آگ سے متاثرہ ایک ٹاؤن میں مسلم خواتین کے گروپ نے آگ پر قابو پانے والوں کی مدد کی۔ نیوپورٹ وکٹوریہ کی آسٹریلین اسلامک سوسائٹی کی والینٹرس میں آگ پر قابو پانے والے 150 افراد کیلئے ناشتہ تیار کیا۔