ملبورن ۔26؍جنوری ( ایجنسیز ) آسٹریلین اوپن کے ایک اہم مقابلہ میں الینا رائباکینا نے پیر 26 جنوری کو ملبورن میں کھیلے گئے میاچ میں ایلیس مرٹینز کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ Elyse Rybakina نے راؤنڈ آف 16 میچ جیتنے کیلئے Elise Mertens کے خلاف اپنی بھرپور فارم اور ریکارڈ کو برقرار رکھا۔ روسی نژاد قازقستان کی کھلاڑی نے پہلے سیٹ پر 6-1سے غلبہ حاصل کر کے اسے کافی آرام سے جیت لیا۔ ایلیس نے بعد کے سیٹ میں واپسی کی کوشش کی اور ایک موقع پر ریابکینا سے 2۔2 کے مساوی اسکور لائن پرمقابلہ کیا لیکن آخر کار وہ 6-3 سے یہ سیٹ ہارگئیں۔ اس جیت کے ساتھ، 2022 ومبلڈن چیمپئن نے آسٹریلین اوپن 2026 کے ٹاپ 8 میں جگہ بنالی ہے۔ امریکہ کی امانڈا انیسیمووا نے بھی چین کی وانگ ژن یو کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔