آسٹریلین گیند باز ڈارف کا مذاق حقیقت میںتبدیل

   

اڈیلیڈ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے پیسر گیند باز جیسن بہرین ڈارف جو او ڈی آئی میچس کھیلنے کا خواب دیکھا کرتے تھے، وہ حقیقت بن گیا اور ان کو پہلے او ڈی آئی میں موقع میسر آگیا اور میچ سے قبل انہوں نے از راہ مذاق کہا تھا کہ وہ اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کریں گے اور یہ مذاق اس وقت حقیقت میں تبدیل ہوگیا جب انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں ڈک پر ہندوستانی کھلاڑی شکھر دھون کو آؤٹ کردیا اور ایسے وقت وکٹ لیا جب ہندوستانی ٹیم ایک ڈراؤنے خواب کی شروعات کررہی تھی یعنی چوتھے اوور تک ہندوستانی ٹیم 3 رنز کے اسکور پر چار کھلاڑیوں کو کھو چکی تھی۔ بہرین ڈارف نے کہا کہ وہ اپنے پہلے اوور میں تھوڑا سا گھبراہٹ کا شکار ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود وہ پہلا اور ان کیلئے بہت خوب تھا اور میچ سے قبل انہوں نے اپے ساتھیوں سے از راہ مذاق کہا تھا کہ وہ پہلے ہی اوور میں پہلا وکٹ حاصل کرلیں گے اور وہ حقیقت میں بدل گیا۔ ان کے نئے گیند کے ساتھی گیند باز جائی رسرڈسن کی بدولت ہندوستانی ٹیم سخت ہزیمت میں آگئی کیونکہ ویراٹ کوہلی اور امباٹی رائیڈو دونوں پویلین واپس ہوچکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور رچرڈسن دونوں نے بہت خوبی سے ساجھیداری نبھائی اور ان کی اولین ترجیح گیند کو سونگ کرنا تھا اور گیند بازی میں تیزی بھی لانا تھا اور ان کا اولین مقصد وکٹس کو حاصل کرنا تھا۔ وہ اس کو حقیقت میں بدل دیئے۔ درمیانی وقفہ میں پیٹر سڈل نے انتہائی بہترین گیند بازی کی اور ساتھ ہی دوسرے گیند باز بھی بہت ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تین سال سے سخت جدوجہد کرتے آرہے ہیں اور بہترین ہندوستانی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے پہلے ہی اوور میں وکٹ کا حصول ان کیلئے ایک خواب سے کم نہ تھا۔ ڈارف نے کہا کہ ہندوستانیاولین آرڈر کو تہس نہس کرنے کے باوجود میزبان ٹیم کی جیت یقینی نظر نہیں آرہی تھی کیونکہ روہت شرما اور ایم ایس دھونی کی 141 رنز پارٹنرشپ ان کی ٹیم کیلئے فکرمند تھی۔ ہفتہ کو میزبان ٹیم 1-0 سے ہندوستان پر سبقت حاصل کرلی اور 34 رنز نے اس کو کامیابی عطا ہوئی۔ ڈارف نے اپنے پہلے او ڈی آئی میں 39 رنز دے کر 2 وکٹس حاصل کئے جس میں دھونی کا اہم وکٹ بھی شامل ہے۔