آسڑیلیا، وکٹوریہ میں شدید طوفان سے معمولات زندگی متاثر

   

ملبورن : آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں شدید طوفان کے باعث 5 لاکھ 29 ہزار شہریوں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے۔ریاست وکٹوریہ میں تیز بارش اور آندھی نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔طوفان کے دوران کئی ٹرانسمیشن ٹاور گرنے اور ایک پاور پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے ریاست میں ہزاروں لوگ بجلی سے محروم رہ گئے۔وکٹوریہ کی ریاستی وزیر توانائی للی ڈی ایمبروسیو نے ، سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہطوفان نے نقل و حمل کو بھی منفی طور پر متاثر کیا، میلبورن میں کچھ ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑا۔