نیویارک : 95 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں ملالہ یوسف زئی نے اپنے شوہر اسیر ملک کے ہمراہ شرکت کی۔ آسکرز ایوارڈ میں ملالہ یوسف زئی کی یہ پہلی شرکت ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی کم عمر نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی کی 95 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں شاندار انٹری پر ان کا والہانہ اظہار پسندیدگی۔ ملالہ نے سلور رنگ کے ہوڈڈ فل لینتھ گاؤن کو زیب تن کیا۔ اس تقریب کیلئے ملالہ نے امریکن برانڈ Ralph Lauren کا تیارکردہ سلور رنگ کا فل لینتھ گاؤن کا انتخاب کیا جو ہوڈڈ تھا۔ملالہ نے leightonjewels کی ڈیزائین کردہ جیولری (بندے/earrings) پہنے، اس جیولری کا انتخاب علامتی طور پر بھی کیا گیا۔ ملالہ کے آسکر ایوارڈ میں پہنے جانے والے بندے 1930 میں افغانستان کی پہلی ملکہ ثریا طرزی سے تعلق رکھتے ہیں۔