دبئی۔30 جولائی ۔ ( یو این آئی ) آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ سے وابستہ مشہور کارکن اور فلسطینی شہری اودے ہتھلین پیر کو مغربی کنارے میں اسرائیلی تارکین وطن کے حملے میں ہلاک ہوگئے ۔ ہیتھلن غزہ پر بننے والی دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ کے صلاح کار تھے۔ اس فلم میں اسرائیلی تارکین وطن اور مغربی کنارے کی ماسفر یٹّا کمیونٹی پر فوجی حملوں کو دکھایا گیا ہے ۔ فلم کی شوٹنگ اسی برادری کے گاؤں ام الخیر میں کی گئی۔ہیتھلن کے وکیل نے بتایا کہ اسرائیلی تارک وطن ینون لیوی کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے کہا کہ ایک اسرائیلی شہری کو حراست میں لیا گیا تھا، جس میں بندوق کا غیر قانونی استعمال ہوا اور جس کے نتیجے میں موت ہوئی۔