آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمن کی والدہ کا انتقال

   


چینائی : آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمن کی والدہ کریمہ بیگم کا پیر کے روز خرابی صحت کے باعث چینائی میں انتقال ہوگیا۔ اس موقع پر غم زدہ رحمن سے ان کے دوستوں اور مداحوں نے اظہار تعزیت کیا۔ یاد رہے کہ اے آر رحمن پہلے ہندو تھے اور ان کا نام ’’دلیپ کمار ‘‘ تھا لیکن تبدیلی مذہب اور حلقہ بگوش اسلام ہونے کے بعد انہوں نے اپنا نام ’’اللہ رکھا رحمن ‘‘ رکھا لیا تھا۔