آسیب زدہ ٹاؤنس، متوسط طبقہ کے خواب چکناچور

   

نوئیڈا ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے معاشی حالات میں یوں تو تمام طبقات پر اثر ڈالا ہے لیکن متوسط طبقہ نہ اِدھر کا رہا نہ اُدھر کا رہا۔ غریب کیلئے صورتحال میں کچھ خاص تبدیلی نہیں ہوتی اور دولت مند کے کاموں پر کچھ خاص اثر نہیں پڑتا۔ خواب تو متوسط طبقہ کے ٹوٹتے ہیں۔ ہندوستان میں تیزی سے صنعتی ترقی کرنے والے خطہ نوئیڈا میں تقریباً 5 لاکھ اپارٹمنٹس تکمیل کے بغیر یوں ہی سڑ رہے ہیں جن پر کروڑہا روپئے پہلے ہی صرف ہوچکے ہیں۔ نئی دہلی کے مضافات نوئیڈا میں ’وش ٹاؤن‘ میں عوام کی بچت سردخانہ میں پڑی ہے۔